مولانا عبدالحمید نے مدینہ منورہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کردی

اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب میں پے درپے حملوں خاص کر مدینہ منورہ میں حملے کی پرزور مذمت کردی۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق خطیب اہل سنت زاہدان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں آیاہے: افسوس کا مقام ہے کہ جہالت و گمراہی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ مقدس ترین مقامات جو مہبط وحی ہیں اور ہر مسلمان کے دل میں انھیں خاص مقام حاصل ہے، رمضان المبارک میں عید الفطر سے پہلے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
بیان میں آیاہے: اس المناک اور چونکا دینے والے حادثے نے تمام مسلمانانِ عالم کے جذبات کو مجروح کیا اور نفرت و غضب کی ایک لہر اٹھی۔ بندہ پوری شدت سے اس قبیح اور بری حرکت کی مذمت کرتاہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے اپنے بیان میں زور دیاہے: میں کھلا اعلان کرتاہوں کہ جب امن حرمین شریفین سے غائب ہو جو امن کے گہوارے ہیں، دنیا کا کوئی بھی حصہ امن سے نہیں رہے گا۔ مسلم ممالک اور عالمی برادری کو چاہیے درست مطالعے سے شدت پسندی و دہشت گردی کی جڑوں اور اصل اسباب معلوم کرنے کے لیے کوشش کریں؛ بصورت دیگر دنیا میں مزید بحرانوں اور عدم استحکام کا انتظار کریں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago