Categories: عالم اسلام

مسجد حرام میں یومیہ ڈیڑھ ہزار حلقات قرآنیہ کا قیام

ماہ صیام کےدوران جہاں مسجد حرام میں زائرین بیت اللہ اور معتمرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے وہیں تلاوت کلام پاک کے سیکڑوں اجتماعی حلقے قائم کرکے ان میں کتاب اللہ کی تلاوت کےساتھ ساتھ قرآن پاک کودرست تلفظ ساتھ پڑھنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ امسال ماہ صیام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1493 حلقات قرآنیہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حلقات قرآنی میں قرآء حضرات شرکاء کا قرآن سنتے اور ان کے تجویدی قواعد کی اصلاح کرتےہیں وہیں کلام پاک کو زبانی یاد کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔
مسجد حرام کے شعبہ مصاحب کے امورکے ڈائریکٹر محمد السیلانی کا کہناہے کہ حلقات قرآنیہ کا قیام ایک بین الاقوامی پروجیکٹ ہے۔ سعودی عرب کے ماہر قراء جہاں آن لائن دنیا بھرمیں قرآن پڑھنے والوں کی رہ نمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں وہی حرمین شریفین کی زیارت کو آنے والے فرزندان توحید کے لیے بھی باقاعدگی کے ساتھ قرآنی حلقے قائم کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد حرام کے ساتھ مسجد نبوی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر حلقات قرآنیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں قران پاک کی چھوٹی سورتیں زبانی یاد کرنے کے ساتھ المقراء حضرات کی تجوید درست کرنے اور انہیں احکام قرآن سے روشناس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حلقات قرآنیہ کےقیام کے اہم ترین مقاصد میں کتاب اللہ کی زمان ومکان کی قید سے ماوراء تعلیم، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآنی تعلیم کا فروغ، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے کتاب اللہ کو آسان بنانا، معتمرین کے لیے قرآن کی تعلیم، عثمانی رسم الخط میں کتاب اللہ کی کتابت شامل ہیں۔
مجموعی طورپر اس منصوبے سے سالانہ 127 ملکوں کے19 ہزار 94 طلباء مستفید ہوتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago