ایران: اہل سنت کے مطالبات پر توجہ دینے سے اسلامی بھائی چارہ کو تقویت ملتی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایرانی پارلیمان کی مجلس عاملہ میں ایک سنی نمائندے کو ممبرشپ دینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اہل سنت کے مطالبات پر توجہ دینے کو اسلامی بھائی چارہ اور اتحاد کی تقویت کا باعث قرار دیا۔
تین جون دوہزار سولہ کے خطبہ جمعہ میں خطیب اہل سنت زاہدان نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: گزشتہ جمعہ کے اجتماع میں ایک توقع پیش کی گئی کہ مجلس شورائے اسلامی کی مجلس عاملہ میں کم از کم ایک سنی نمائندے کو رکنیت ملنی چاہیے۔ یہ خوش آیند بات ہے کہ ایسا ہی ہوا۔
انہوں نے مزیدکہا: پارلیمان کی مجلس عاملہ میں ایک سنی شہری کو رکنیت دینا اور ویتنام میں ایران کی سفارت کے لیے اہل سنت ایران سے ایک فرد کو متعین کرنا انتہائی ہمت افزا اقدام ہے۔ اس سے نہ صرف اسلامی بھائی چارہ اور اتحاد کو تقویت ملتی ہے بلکہ پوری دنیا میں ایسے اقدامات کے اچھے آثار نکلیں گے۔ اگر ہم بعض اوقات کچھ مطالبات پیش کرتے ہیں، ہمارا واحد مقصد معاشرے کی عزت بچانا اور اتحاد و یکجہتی کا فروغ ہے۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: ہمیں امید ہے ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ اسلام دشمن عناصرکی مایوسی و نومیدی بڑھ جائے۔ جو لوگ مایوس کن باتیں پھیلاتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بات چیت اور باہمی گفت و شنید سے مطالبات کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس سلسلے کا جاری رہنا مطالبات کو جامہ عمل پہنانے کا باعث ہوگا۔
صوبہ آذربائیجان غربی کے مہاباد شہر میں صدر روحانی کے بیان کو عادلانہ یاد کرتے ہوئے صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: مہاباد شہر میں صدر روحانی کا بیان توجہ طلب ہے کہ انہوں نے کہا تھا کسی لسانی یا مذہبی برادری خود کو دوسروں پر غالب نہیں سمجھنا چاہیے۔ کوئی مخصوص گروہ اپنے لیے امتیازی شان نہیں بناسکتا، ایران میں تمام قومیتیں اور مسالک برابر ہیں اور ان کے لائق افراد کی خدمات لینی چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: اسلامی انقلاب ایران دیگر انقلابات کے لیے مثالی کردار ادا کرے اور مناسب ہے ایران میں دینی، مذہبی و مسلکی اور لسانی اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago