امیر لوگ غریب عوام کے لیے روزگار فراہم کرنے پر سرمایہ کاری کریں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کام کرنے اور حلال روزی کمانے کے اثرات واضح کرتے ہوئے مالدار اور امیر لوگوں کو مشورت دی کہ سیستان بلوچستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے لوگوں کے لیے روزگار فراہم کریں۔

زاہدان میں ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے بائیس اپریل دوہزارسولہ کے خطبہ جمعہ میں خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: اسلام نے حلال روزی کمانے پر بڑی تاکید کی ہے اور اسے نیک اعمال میں موثر قرار دیاہے۔ ’نیک عمل‘ اور ’حلال روزی‘ ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں؛ اگر روزی حلال ہوگی تو عمل بھی اچھا ہوگا۔ لیکن جس کی کمائی حرام ہو، اس کے اعمال میں بھی اچھائی و بھلائی کا رنگ نہیں ہوگا۔ ایسے لوگ مشکلات اور بیماریوں سے دوچار ہوں گے۔ بدترین کام یہی ہے کہ ایک شخص اپنے گھر میں حرام پیسہ لائے۔
انہوں نے مزیدکہا: اسلام پوری شدت اور تاکید کے ساتھ سستی و کاہلی اور تن آسانی کے خلاف ہے۔ اسلام اپنے پیروکاروں کو حلال روزی کمانے اور جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتاہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گداگری اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی مخالفت فرمائی ہے۔ ایک حدیث شریف میں آیاہے جو شخص گداگری سے روزی کماتاہے، قیامت کے دن اس حال میں حشر ہوگا کہ اس کے چہرے پر گوشت نہیں ہوگا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: بندے کو چاہیے اپنی دنیا اور آخرت دونوں زندگیوں کے لیے محنت کریں۔ دنیا میں حلال روزی کمائے اور آخرت کے لیے نیک اعمال کا سہارا لے۔ حلال پیسہ کمانا فرایض میں ہے اور اس کا بڑا اجر ہوگا۔
بات آگے بڑھاتے ہوئے صدر دارالعلوم زاہدان نے ’روزگار فراہم کرنے‘ کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا: مالدار اور امیر لوگوں کو چاہیے روزگار فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ افسوس کا مقام ہے صوبہ سیستان بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ بقدر ضرورت کارخانے اور ورکشاپس موجود نہیں ہیں۔ حکومت بنیادی انفراسٹکچر بنائے گی اور دولتمند حضرات سرمایہ کاری کرکے مختلف معدنوں، کانوں اور فیکٹریوں کو فعال بنائیں تاکہ عوام کو روزگار فراہم ہوجائے۔ یہ کام صوبے اور ملک کے عوام کو بہت بڑی خدمت ہوگا۔
اندرون و بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سیستان بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا: جو سرمایہ کار حضرات ملک کے اندر یا باہر ہیں، ان سے درخواست ہے موجودہ صورتحال کو جب امن کی فضا قائم ہے، مدنظر رکھیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں۔ تمام اعلی صوبائی حکام ان سے تعاون کریں گے۔ اس صوبے میں سب کو روزگار ملنا چاہیے؛ بے روزگاری کا پھل غربت و افلاس ہے جس سے بہت ساری برائیاں نکلتی ہیں۔
اپنے خطاب کے اس حصے کے آخر میں حضرت شیخ الاسلام نے ’چوری‘ اور ’ڈاکہ زنی‘ کی برائی بیان کرتے ہوئے والدین سے درخواست کی اپنے بچوں کا خیال رکھیں کہیں بدمعاش اور غنڈوں کے نرغے میں نہ آئیں۔ قبائلی عمائدین بھی چوروں اور رہزنوں کی پشت پناہی نہ کریں۔

اہل سنت صحابہ و اہل بیت کی محبت کو اپنی نجات کا باعث سمجھتے ہیں
شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اکابر صحابہ اور اسلامی تاریخ کی بڑی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ آپؓ کے یوم ولادت ایران میں سرکاری چھٹی ہے اور ’یوم والد‘ کے عنوان سے مشہور ہے۔
انہوں نے مزیدکہا: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت تمام مسلمانوں کے دلوں میں رچ بس چکی ہے۔ اہل سنت والجماعت تمام صحابہ کرام اور اہل بیت سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتے ہیں اور اس پیار کو اپنی نجات کا باعث سمجھتے ہیں۔ اگر محبت سچی ہو تو اس کا نتیجہ ان کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔ تمام مسلمانوں کو ان بزرگوں کی سیرت اور حیات کو نمونہ بناکر ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔

اسلامی شورا عوام کی حاکمیت کی ایک جھلک ہے
ممتاز سنی عالم دین نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں اسلامی شورا کے یوم تاسیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اٹھائیس اپریل ’یوم تاسیس اسلامی شورا‘ ہے جس کو ہم مبارکباد کہتے ہیں۔ دراصل اسلامی شورا عوام کی حاکمیت کی ایک جھلک اور منظر ہے۔ ہمارے آئین کی ایک خصوصیت یہی ہے کہ عوام کو بااختیار بنایاجاتاہے۔
انہوں نے مزید کہا: شہروں اور بستیوں میں اسلامی شورا کی تشکیل سے ملک اور صوبے کو بڑا فائدہ ہوا، اگرچہ اس میں کچھ نقصانات اور کمی بھی ہیں لیکن مجموعی طورپر اسلامی شورا خوب سامنے آیاہے۔ شورا کی سوچ نے عوام کو اپنے بعض مسائل میں مداخلت کا موقع فراہم کیاہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago