Categories: عالم اسلام

استنبول کے مصروف بازار میں خودکش حملہ، 5 ہلاکتیں

ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ استنبول سے ‘العربیہ’ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ دھماکے میں 36 افراد زخمی ہوئے جبکہ ترک وزارت صحت کے مطابق زخمیوں بارہ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
سی این این کے ترک ایڈیشن کے مطابق یہ دھماکا سینٹرل استنبول میں بین الاقوامی براںڈز اور شاپنگ سنٹرز کی دکانوں سے آراستہ اور سیاحوں میں مقبول ‘استقلال سٹریٹ’ پر کیا گیا ہے جہاں پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے۔
ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا پولیس نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی۔ ابتدائی معلومات کی روشنی میں کہا جا رہا ہے کہ دھماکا کردستان ورکرز پارٹی کی کارروائی لگتی ہے۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تین زخمیوں کا تعلق اسرائیل سے ہے اور اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی ‘رائیٹرز’ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ پولیس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقے سے لوگ خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔
اس سے پہلے ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 37 افراد جاں بحق ہوئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago