Categories: عالم اسلام

شام کی 5 سالہ جنگ سے 80 فیصد بچے ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر ہوئے، اقوام متحدہ

بچوں کی فلاح و حقوق کے لیے اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے کہا ہے کہ شام کے 5 سالہ تنازعے سے 80 فیصد بچے بالواسطہ یا بلاواسطہ ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر ہوئے ہیں جب کہ جنگ شروع ہونے کے بعد پیدا ہونے والے لاکھوں بچوں نے سوائے جنگ کے علاوہ کوئی دوسرا ماحول نہیں دیکھا۔
یونیسیف کے مطابق بچے شدید غربت کی وجہ سے یا تو مسلح گروہوں میں شامل ہورہے ہیں، مزدوری کررہے ہیں یا پھر مجبوراً شادی کررہے ہیں۔ تنظیم کے مطابق شام میں ایک تہائی بچوں کی عمر 18 برس سے کم ہے اور جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک شام میں 37 لاکھ بچے پیدا ہوئے ہیں اور انہوں نے جنگ کے بادل، بھوک اور بیماری کے علاوہ کچھ اور نہیں دیکھا ہے۔
ادارے کے مطابق اب تک 70 لاکھ بچے شدید غربت کے شکار ہیں جب کہ 2015 میں بچوں کے حقوق کی شدید پامالی کے 1500 واقعات نوٹ کیے گئے جن میں قتل، زیادتی اور تشدد شامل ہے، اس کے علاوہ شام میں کم ازکم 2 لاکھ بچے ان علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں ہر وقت جنگ جاری رہتی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے لیے یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 برس کی جنگ اور خوںریزی کی وجہ سے بچوں کی معصومیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ اپنی عمر سے بڑے ہوگئے ہیں، اس جنگ میں بچے بالغوں کی طرح لڑ رہے ہیں، پڑھائی چھوڑ کر بچے مزدوری کررہے ہیں اور لڑکیوں کی جلدی شادی کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ ناکافی غذا اور صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے بچے کمزوری اور امراض کے شکار ہورہے ہیں، بچوں کو رقم اور تحفے دے کر جنگ لڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو ایک ہولناک عمل ہے۔ حکام کےمطابق حلب کے شہر میں بچے زیرِ زمین اسکولوں میں پڑھنے پر مجبور ہیں تاہم 27 فروری کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صرف 2007 میں ایسے بچوں کا انکشاف ہوا ہے جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے اور ان کی عمر مشکل سے 8 برس تھی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago