Categories: عالم اسلام

توہین رسالت کے مرتکب مصری وزیر انصاف برطرف

مصر کی حکومت نے مبینہ طور توہین رسالت کے مرتکب وزیر انصاف ایڈووکیٹ احمد الزند کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزیراعظم انجینیر شریف اسماعیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں رسول کریم کے بارے میں نا مناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیرانصاف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ خیال رہے کہ احمد الزند نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خاندان کی توہین کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا چاہے وہ نبی ہی کیوں نہ ہو۔ ان کے اس متنازع بیان پرمصری عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی گئی اورملک بھرمیں ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
مصری حکومت کے ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وزیراعظم شریف اسماعیل نے وزیر انصاف کو ہدایت کی تھی کہ وہ نبی کی شان میں گستاخانہ ریمارکس کے بعد کابینہ سے خود ہی مستعفی ہو جائیں مگر وزیرانصاف نے خود استعفیٰ دینے سےانکار کر دیا تھا۔ اس پر وزیراعظم کو از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago