Categories: عالم اسلام

یہودی فوجیوں نے چاقو حملے کے الزام میں دو فلسطینی بچے شہید کردیے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی بچے شہید کردیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوں نے چاقو کی مدد سے اسرائیلی فوجیو پر حملہ کیا تھا۔ انہیں جوابی کارروائی میں مارا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز ’’عیلیہ‘‘ یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے دو نہتےے فلسطینی لڑکوں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دو فلسطینی لڑکوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے ایک کی شناخت لبیب خلدون انور عزام اور دوسرے کی محمد ھشام علی زغلون کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی عمریں 17 سال بیان کی گئی ہیں ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکوں نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا، اسے بیت المقدس کے تصیدق شعار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوجیوں نے اس کے دو کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 189 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago