Categories: عالم اسلام

افغانستان: 2 خود کش دھماکوں میں 25 ہلاک

افغانستان میں وزارت دفاع اور ایک طالبان مخالف قبائلی رہنما پر خود کش حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ہفتہ کو مشرقی صوبےکنڑ میں موٹر سائیکل سوار ایک خود کش حملہ آور نے قبائلی رہنما خان جان کو نشانہ بنایا۔
صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سید خیلی کے مطابق، حملے میں جان اور دس دوسرے شہری ہلاک ہو ئے۔
طالبان کے سخت مخالف جان عسکریت پسندوں کے خلاف مقامی سطح پرلڑ رہے تھے۔
عبد الحبیب کا کہنا ہے کہ حملے میں 40 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔
ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن مقامی حکام طالبان پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، آج ہی کابل میں وزارت دفاع کے قریب خود کش بم دھماکے میں دو فوجیوں سمیت12 افراد ہلاک ہوئے۔
زورد ار دھماکے کی گونج شہر کے بیشتر علاقوں میں سنی گئی۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وزارت کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری ایک ای میل میں کابل بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago