Categories: عالم اسلام

اسرائیلی دہشت گردوں نے معمر فلسطینی خاتون بیٹی سمیت گاڑی تلے کچل ڈالی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں گذشتہ روز یہودی دہشت گرد نے اپنی گاڑی معمر فلسطینی خاتون اور اس کی جواں سال بیٹی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ماں شہید اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اریحا شہر کے قریب سڑ پر چلنی والی فلسطینی ماں بیٹی کو جنونی یہودی آباد کار نے اپنی کار سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 60 سالہ زینب الرشایدہ شہید اور اس کی 30 سالہ بیٹی فاطمہ عبد یاسین شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ زخمی خاتون کواریحا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینی خاتون اور بیٹی کو دانستہ طورپر گاڑٰ تلے کچلا گیا۔ یہ واقعہ جنوبی اریحا میں فصائل کے مقام پر پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے چلنے والی دو خواتین جو رشتے میں ماں بیٹی ہیں کو گاڑی کی ٹکر مار کر کچل ڈالا گیا۔
ادھر سلفیت میں سماجی کارکن علی لولح نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہرمیں ارئیل یہودی کالونی کے قریب یہودی آباد کار نے اپنی گڑی کی ٹکر سے ھانی فواد عبدات نامی ایک نوجوان کو کچل ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ ھانی کو نابلس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago