Categories: عالم اسلام

عالمی طاقتیں شام میں جنگ بندی پر متفق

شام کے بحران پر ہونے والے مذاکرات کے بعد عالمی طاقتیں جنگ زدہ ملک میں کارروائیاں روکنے کے لئے متفق ہو گئی ہیں۔
جرمنی کے شہر میونخ میں شام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق داعش اور النصرہ فرنٹ کے لئے نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت ابھی صرف تحریری طور پر موجود ہے، اصل امتحان تو اس وقت شروع ہو گا جب تمام فریقین اس پر عمل درآمد کریں۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ 17 ملکی بین الاقوامی سیرین سپورٹ گروپ نے امریکا اور روس کی سربراہی میں لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت شام کے شورش زدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا، امداد کی فراہمی کا دائرہ شورش زدہ علاقوں سے شروع پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی امداد کی فراہمی کا نگرانی کرے گی اور اس پر پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کرے گی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شام میں انسانی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے جسے روکنے کے لیے فوری طور پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر جینیوا میں امن مذاکرات دوبارہ سے شروع کیے جائیں گے، مذاکرات 25 فروری سے شروع ہوں گے لیکن اس میں فریقین کی براہ راست ملاقات نہیں ہو گی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago