صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی کے علاقے دور البو دہاب میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں آرمی کے ٹینکوں کی مدد سے روکنے کی کوشش کی اور کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو فوجی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عراقی عسکری ترجمان کے مطابق آرمی کے جوانوں نے 2 خود کش حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جب کہ تیسرا حملہ آور ہیڈ کواٹر کے دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہیڈ کواٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید