Categories: عالم اسلام

فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کا رام اللہ کا محاصرہ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کل سوموار کے روز فائرنگ کے واقعے میں تین فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد شہر کا محاصرہ کر لیا ہے اور شہر کے باہر سے آنے والے فلسطینیوں کے رام اللہ داخلے پر پابندی عاید کر دی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر جہاں فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈ کواٹر بھی واقع ہے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ شہر کے باہر سے غیرمقامی افراد کے داخلے پر پابندی عاید کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اطلاع ثانی تک غیرمتعلقہ شہریوں کے رام اللہ میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے کیا گیا ہے کیونکہ گذشتہ شام بیت ایل کالونی کےقریب ایک مشتبہ فلسطینی نے فائرنگ کر کے تین اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد فلسطین کے دوسرے شہروں کے رہنے والے باشندوں اور غیرملکی شہریوں کے رام اللہ داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی اٹارنی جنرل کے دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص نے بیت ایل کالونی کے قریب فائرنگ سے تین یہودی فوجی زخمی کر دیے تھے۔ فوجیوں کی جوابی کارروائی میں فلسطینی حملہ آور کو بھی قتل کر دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago