Categories: عالم اسلام

شام: مزار سیدہ زینب کے نزدیک بم دھماکے ،60 جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسیِ رسول حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک اتوار کے روز دو خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم سے کم ساٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ بارود ایک کار میں نصب کیا گیا تھا اور حملہ آور نے پہلے اس کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔اس کے بعد دوسرے خودکش بمبار نے دھماکا کیا ہے۔ مرنے والوں میں پچیس شیعہ جنگجو بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر زائرین کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔داعش نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”خلافت کے دو فوجیوں نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک یہ فدائی کارروائی کی ہے۔اس کے نتیجے میں قریبا پچاس افراد مارے گئے ہیں اور کم سے کم ایک سو بیس زخمی ہوئے ہیں”۔
قبل ازیں شام کے سرکاری میڈیا نے ان بم حملوں میں پینتالیس افراد کی ہلاکت اور ایک سو دس کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکوں سے اڑایا تھا۔دھماکوں کے نتیجے میں نزدیک واقع عمارتوں کو آگ لگ گئی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن اخباریہ نے ان کی فوٹیج بھی نشر کی ہے۔
اخباریہ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے بارود سے بھری کار سے دھماکا کیا گیا تھا اور اس کے بعد وہاں زخمیوں کو اٹھانے کے لیے آنے والے لوگوں کے درمیان دو خودکش بمباروں نے دھماکے کیے ہیں۔
یہ تباہ کن بم دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شامی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔شامی وزیراعظم وائل الحلقی نے واقعے کے ردعمل میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں نے اپنا مورال بلند کرنے کے لیے یہ بم دھماکے کیے ہیں کیونکہ انھیں فوج کے مقابلے میں میدان جنگ میں پے درپے شکستوں کا سامنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago