اوباما پہلی مرتبہ امریکی مسجد کا دورہ کریں گے!

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر باراک اوباما آئندہ بدھ کے روز پہلی مرتبہ امریکا کی کسی مسجد کا دورہ کریں گے۔

عقیدے کی آزادی کے دفاع کے مقصد سے کیے جانے والے اس دورے کا اعلان، امریکا میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک ذمہ دار کے مطابق اوباما بالٹی مور شہر میں اسلامک کمیونٹی کی مسجد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مسلمانوں کے ساتھ مکالمے کے دوران اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔ ذمہ دار نے مزید بتایا کہ اوباما اس دورے کے دوران ” ہماری بنیادی اقدار کی اہمیت کو باور کرائیں گے جن میں امریکی ہم وطنوں کا خیرمقدم، تعصب کا خاتمہ اور عقیدے کی آزادی میں ہمارے قومی رواج کا تحفظ شامل ہیں”۔
اوباما اس سے قبل اپنے غیرملکی دوروں میں مساجد کا دورہ کر چکے ہیں۔
باراک اوباما نے جن کی مدت صدارت کا ایک ہی سال باقی رہ گیا ہے، امریکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی شخصیات بالخصوص ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام معاند تبصروں کو یکسر مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنہیں سروے رپورٹوں کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں برتری حاصل ہے، مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا جائے۔ ٹرمپ کا یہ بیان دسمبر میں کیلی فورنیا کے شہر سان برنرڈینو میں ایک مسلمان جوڑے کے ہاتھوں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا تھا۔
گزشتہ ماہ گیلپ کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے کے مطابق امریکی شہری اپنے ملک کو درپیش اہم ترین مسئلہ اب دہشت گردی کو سمجھتے ہیں۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago