Categories: بيانات

مسلمان ہر حال میں اللہ تعالی ہی پر بھروسہ کرے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے تازہ ترین خطبہ جمعہ میں ’اللہ تعالی پر بھروسہ اور توکل‘ کو ظاہری اسباب و آلات کے استعمال کے ساتھ کسی بھی مسلمان کی خصوصیت قرار دی۔

خطیب اہل سنت زاہدان نے انتیس جنوری دوہزار سولہ (18 ربیع الثانی)کے خطبہ جمعے کا آغاز قرآنی آیت: «إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ» کی تلاوت سے کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی نے متعدد قرآنی آیات میں توکل اور اپنی ذات پر بھروسہ کی اہمیت واضح فرمائی ہے اور مسلمانوں کو توکل کی ترغیب دی ہے۔
انہوں نے کہا: سچی اور حقیقی توحید یہی ہے کہ بندہ اسباب پر بھروسہ نہ کرے؛ اسباب و آلات اپنی جگہ پر رہیں اور بھروسہ اللہ پر ہو جو رب الاسباب ہے۔ اسلامی شریعت کا حکم یہی ہے کہ ہم اسباب سے چشم پوشی نہ کریں اور انہیںبھی استعمال میں لائیں۔ شریعت کا حکم ہے اسباب سے غفلت نہ کریں لیکن ہمارا بھروسہ اللہ ہی پر ہونا چاہیے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے مزیدکہا: جب انسان کا تعلق اللہ تعالی سے کمزور ہوجاتاہے تو اس کی نگاہ اسباب پر پڑجاتی ہے اور رب الاسباب سے غافل ہوجاتاہے۔ ایسے افراد جب اسباب کو دیکھتے ہیں تو انہیں سکون ملتاہے، حالانکہ مومن کی نظر اور اس کا توکل اللہ ہی پر ہوتاہے، وہ جو کچھ چاہتاہے وہی ہوتاہے۔ بھروسہ اس ذات پر ہونا چاہیے جو سب کچھ جانتی ہے اور اس کی مشیت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ اگر ہمیں کوئی نعمت ملتی ہے یا ہم پر کوئی مصیبت آں پڑتی ہے، سب میں اللہ کی مشیت کا دخل ہے۔
انہوں نے کہا: ہر حال اور ہر وقت اللہ ہی کو پکاریں اور مصیبت کے وقت صرف اللہ تعالی سے مدد مانگیں۔ چونکہ اللہ تعالی ہماری رگ جان سے ہم سے زیادہ قریب ہے۔

جادوگروں سے مدد لینا حرام ہے
ممتاز عالم دین نے اپنے بیان کے ایک حصے میں سحر و جادو کی مذمت اور برائی واضح کرتے ہوئے کہا: آج کل سحر و جادو کا بڑا چرچا ہے جو چونکا دینے والا ہے۔ کچھ لوگ غربت و ناداری سے تنگ آکر ناجائز کاموں کی جانب چلے جاتے ہیں، چوری کرتے ہیں یا قتل کا ارتکاب کرکے اپنی آخرت تباہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگ سحر و جادوگری کو اپنی روزگار بناتے ہیںجو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزیدکہا: بعض لوگوں کی عادت ہے کہ جب انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتاہے اور معمولی مسائل پر وہ جادوگروںکے پاس آتے جاتے ہیں، وہ اس بات سے غفلت کرتے ہیں کہ جادوگروں کے پاس جانا اور ان سے مدد لینا حرام ہے۔ جو شخص جادوگروں کے پاس جاتاہے، اس کا ایمان خطرے میں پڑجاتاہے۔ بعض جادو ایسے ہیں جو مکمل طورپر ایمان کی نعمت سے محروم کردیتے ہیں۔ اگر جادوگر لوگ توبہ نہ کریں اللہ تعالی کی رحمتوں سے محروم رہیں گے۔
’تعویذ‘ کے مسئلے پر اظہارِخیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا: بندہ مکمل طورپر تعویذ کو حرام نہیں سمجھتاہے، لیکن اچھا یہی ہے کہ انسان اللہ تعالی پر بھروسہ کرے اور مصائب و مشکلات کے موقع پر اللہ تعالی سے مدد مانگے۔ سورہ فاتحہ اور معوذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) سحر وجادو سے حفاظت و علاج اور دیگر امراض کے لیے بہترین ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ معوذتین کی تلاوت فرماتے تھے اور اپنے جسم مبارک پر دم کیا کرتے تھے۔

اپنے خطاب کے آخر میں خطیب اہل سنت زاہدان نے آنے والے الیکشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی گارڈین کونسل (شورائے نگہبان) مزید لوگوں کی اہلیت کی تصدیق کرے گی۔ گارڈین کونسل کی دوراندیشی و فراخدلی سے قوم میں مزید امید آئے گی اور الیکشن میں ٹرن آوٹ بڑھ جائے گا۔
صدر روحانی کے دورہ یورپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا: صدر روحانی کے دورہ یورپ کے اچھے نتائج نکلے ہیں اور امید ہے معاشی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ملک کی خوشحالی کا سفر مزید تیز ہوجائے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago