Categories: عالم اسلام

روسی، شامی طیاروں کی بمباری، 13 بچوں سمیت 30 ہلاک

شام کے مشرقی شہر دیر_الزور میں جمعہ کے روز شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے 13 بچوں سمیت 30 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’’آبزرویٹری برائے انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو شامی فوج اور اس کے حلیف روسی فوج کے جنگی طیاروں نے دیر الزور گورنری میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں تیرہ بچوں سمیت کم سے کم تیس عام شہری مارے گئے۔
خیال رہے کہ مشرقی شام کے دیر الزور گورنری میں کچھ علاقوں اور اس کے مضافات پر شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’’#داعش‘‘ کا قبضہ ہے جب کہ گورنری کے مرکزی علاقے سمیت نصف کے قریب علاقہ شامی فوج کے کنٹرول میں ہے۔
دیر الزور کے علاقوں میں شامی فوج حالیہ ایام میں وسیع پیمانے پر حملے کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں داعش اور شامی فوج کے درمیان لڑائی کے دوران داعش نے 130 عام شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے سےجاری لڑائی میں دیر الزور میں 439 افراد مارےجا چکےہیں۔ ان میں بیشتر عام شہری شامل ہیں۔ جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago