Categories: عالم اسلام

فلسطین: پراسرار آتش زدگی میں تین کم سن بچے زندہ جل گئے، ماں زخمی

مقبوضہ فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں ہفتے کی شام ایک مکان میں پراسرار آتش زدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود تین کم عمر بچے زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں کی ماں جھلس کر زخمی ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام جزیرہ نما النقب ے راھط قصبے میں پیش آیا۔ آتش زدگی کے واقعے میں صہیونی انتہا پسندوں کی دہشت گردی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم آخری اطلاعات تک حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ہفتے کی شام احمد ابو جعفر نامی ایک مقامی فلسطینی شہری کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگے بجھانے تاخیر سے پہنچا۔ تب تک آگ کی لپیٹ میں آئے تین کم سن جل کر شہید ہوچکے تھے۔ فوت ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر ایک سال، دوسرے کی دو اور تیسرے کی تین سال عمر بتائی گئی ہے۔
مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی موت دھوئیں میں دم گھٹنے سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی ماں بھی جھلس کر زخمی ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی دہشت گردوں نے ایک فلسطینی شہری کے گھر کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود اٹھارہ ماہ کا ایک بچہ اور اس کے والدین جل کر شہید جب کہ ایک چار سالہ بچہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔
جزیرہ نما النقب میں پیش آئے آتش زدگی کے تازہ واقعے کے پیچھے بھی یہودی دہشت گردوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے کیونکہ اس علاقے کی فلسطینی آبادی بھی انتہا پسند صہیونیوں کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ یہودی شرپسند آئے روز فلسطینیوں کی جان ومال اور املاک پرحملے کرتے ہیں۔ بعید نہیں کہ یہ واقعہ بھی یہودی شرپسندوں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago