Categories: عالم اسلام

شام: حمص میں بم دھماکے ،32 افراد ہلاک ،90 زخمی

شام کے وسطی شہر حمص میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اور نوّے سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق حمص کے وسطی علاقے الزہرا میں سوموار کے روز بارود سے بھری ایک کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے اور ایک جگہ پر حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے دو کار بم دھماکوں کی اطلاع دی ہے اور ان دونوں میں ہلاکتوں کی تعداد چھے بتائی ہے اور کہا ہے کہ سینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسی ماہ کے اوائل میں حمص میں شامی حکومت اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جنگ بندی کا سمجھوتا ہوا تھا۔اس کے بعد شہر میں یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔اس جنگ بندی کے تحت صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے لیے اس شہر کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پرکنٹرول کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
اس سے پہلے 12 دسمبر کو الزہرا ہی کے علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ان میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ اس کے ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا تھا۔
حمص میں طے پائے جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت شامی فوج نے کم سے کم سات سو باغی جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو محفوظ راستہ دیا تھا اور وہ وہاں سے دوسرے علاقوں کی جانب چلے گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago