لندن ایئرپورٹ پر برطانوی مسلم خاندان کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

امریکا میں ڈزنی لینڈ کی سیر کے لیے جانے والے برطانوی مسلم خاندان کو لندن کے ایئرپورٹ پر حکام نے فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا۔
ویسے تو ماضی میں بھی پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب برتا جاتا تھا لیکن پیرس ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں نے پوری دنیا بالخصوص یورپی ممالک اور امریکا میں مسلمانوں کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے اور ان کے ساتھ نہایت ہتک آمیز سلوک روا رکھا جارہا ہے جب کہ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا لندن کےایئرپورٹ پر جہاں ایک مسلم خاندان کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن ایئرپورٹ پر ایک مسلم فیملی جو کہ امریکا میں چھٹیاں گزارنے کے لیے ڈزنی لینڈ کی سیر کو جانا چاہتے تھی لیکن حکام نے پوری فیملی کو لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے خطرے پیش نظر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق واقعے پر برطانوی مسلم خاندان کے سربراہ طارق محمود کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو ان کے خاندان کے 11 افراد جن میں ان کا بھائی اور بیٹے شامل تھے امریکا جانے کے لیے لندن ایئرپورٹ پہنچے جہاں حکام نے کوئی وضاحت پیش کیے بغیر انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مسلم خاندان کو امریکا میں داخلہ نہ دینے کے حوالے سے نہ صرف امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی بلکہ لندن میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago