Categories: عالم اسلام

ملائشیا میں اسلامی ائر لائن کا آغاز ہو گیا

ملائشیا میں ایک منفرد فضائی کمپنی نے اتوار کے روز صحت افزاء سیاحتی جزیرے لنگ کوائی سے افتتاحی پرواز کی۔ رایانی ائر نامی فضائی کمپنی کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ دوران اسلامی شریعت کے مطابق مسافروں کو حلال کھانا پیش کیا جائے گا۔ دوران پرواز شراب نوشی کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی الکوحل مشروب سے مسافروں کی تواضع کی جائے گی۔
پہلی پرواز کے موقع پر فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جعفر زمھاری نے میڈیا کو بتایا کہ عملے میں شامل فضائی میزبان خواتین کے یونیفارم میں سرپوش لازمی ہو گا جبکہ عملے کے غیر مسلم ارکان ‘مہذب’ یونیفارم پہننے کے پابند ہوں گے۔
“پرواز سے پہلے سفر کی دعا کی تلاوت ہو گی۔ ہم ملائشیا میں اسلامی اصولوں کے مطابق آپریٹ کرنے والی پہلی فضائی کمپنی ہیں۔” ملائشین اخبار ‘دی سٹار’ نے جعفر کا بیان نقل کیا جس میں انہوں نے متعلقہ حکام کی ہدایت کی روشنی میں اپنی منفرد فضائی سروس کے آغاز پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت سے ہم آہنگ پہلوؤں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ کیا جائے گا۔
بلومبرگ نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شریعت دوست دیگر فضائی کمپنیاں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ یو کے سے فرناس ایئرویز ایسی ہی پروازیں اگلے برس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مسلم اکثریتی ملک ملائشیا معتدل اسلامی تعلیمات کا پرچارک رہا ہے، تاہم قدامت پسند رویوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ملائیشین کمپنی نے حلال منرل واٹر متعارف کرایا ہے۔ نیز غیر شادی شدہ خواتین کے لئے اسلامک سپیڈ ڈیٹنگ ویب سائٹ بھی شروع کی جا چکی ہے۔
دارلحکومت میں اس سال ہونے والے ‘حلال کنونشن’ میں حلال اشیاء خورنی سے لیکر سامان آرائش نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں۔ اس کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں مندوبین اور ایسی مصنوعات تیار کرنے والوں نے شرکت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago