افریقی ریاست گیمبیا کے صدر یحییٰ جامح نے مسلم اکثریت ہونے کے ناطے اپنے ملک کو اسلامی جمہوریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ریاست کے نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صدر یحیٰ جامع کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے گیمبیا کی ’’مذہبی شناخت اور اقدار‘‘ کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اعلان کے باعث شہریوں پر کسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔
واضح رہے کہ گیمبیا میں 90 فیصد آبادی مسلمان ہے، ماضی میں برطانیہ کے نوآبادیاتی نظام کا حصہ رہنے والی اس ریاست کی معیشت کا زیادہ تر دارو مدار سیاحت پر ہے۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید