Categories: عالم اسلام

ایک اور نونہال صہیونی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا، دو ماہ میں 23 کم سن شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی بچہ جام شہادت نوش کرگیا ہے۔ یکم اکتوبر کےبعد سے اب تک دو ماہ میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں 23 فلسطینی بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 106 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام مشرقی بیت المقدس میں راس العامود کے مقام پر ایک فلسطینی بچے 17 سالہ ایمن سمیح العباسی کو صہیونی فوجیوں ںے گولیوں سے بھون ڈالا جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی بچے العباسی کو سلوان قصبے میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مقامی شہریوں کی ایک ریلی میں شریک تھا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کئی گولیاں سمیح العباسی کے سینے میں پیوست ہوگئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کو کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کیا۔
مقامی سماجی کارکن امجد ابو عصب نے بتایا کہ شہید فلسطینی کو رواں سال پانچ فروری کو اسرائیلی جیل سے 10 قید کے کاٹنے کے بعد رہا ہوا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی بچے کی شہادت کے بعد راس العامود سمیت القدس کے تمام شہروں میں کشیدگی اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ رات گئے تک بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ فلسطینیوں نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago