Categories: عالم اسلام

فلسطینی قوم دفاع قبلہ اول کےلیے باعزت جدو جہد کررہی ہے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام دفاع قبلہ اول تمام مقدسات کی حفاظت کے لیے باعزت جدو جہد کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت پوری مسلم امہ اور زندہ ضمیر اقوام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انقرہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء اقتصادیات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا اسرائیل کی جانب سے جاری محاصرہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی کے باعث دو ملین لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرعائد اسرائیلی پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم کے دوران کم سے کم 97 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی پر سنہ 2007 ء سے اسرائیلی پابندیاں مسلط ہیں۔ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو مصری فوج نےبند کر رکھا ہے۔ غزہ کی یہ واحد بین الاقوامی گذرگاہ پچھلے تین ماہ سے مسلسل بند چلی آ رہی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago