Categories: عالم اسلام

شام میں روسی حملوں سے اب تک 97 بچوں سمیت 400 شہری ہلاک ہوئے، تنظیم انسانی حقوق

شورش اور خانہ جنگی کے شکار شام میں روسی مداخلت کے بعد اب تک 400 سے زائد عام شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں کم ازکم 97 بچے بھی شامل ہیں۔
شام میں انسانی حقوق پر نظررکھنے والی تنظیم، سیریئن آبزورویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق روس نے شام میں 30 ستمبر سے حملوں کا آغاز کیا اور 20 نومبر تک ان حملوں میں 403 عام شہری مارے گئے ہیں جن میں 25 فیصد تعداد بچوں کی ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی ایک اور تنظیم نے کہا ہے کہ مرنے والے بے گناہ شہریوں کی تعداد 526 ہے جس مین 137 بچے شامل ہیں۔
دونوں تنظیموں کے مطابق اکتوبر سے اب تک شام کے مختلف علاقوں میں بشارالاسد کی فوج نے 42 ہزار234 فضائی حملے کئے اوراس دوران شامی افواج نے 22 ہزار 370 بیرل بم گرائے جس کے نتیجے میں 6 ہزار889 عام شہری مارے گئے ہیں جس میں ایک ہزار436 بھی شامل ہیں ۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے شامی عوام ملک چھوڑ رہے ہیں اور صرف حلب سے ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 4 سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد شام میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں شامی پناہ کے لئے ترکی، اردن اور یورپ کے دیگر ممالک کا رخ کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

7 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago