Categories: عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید؛ 20 زخمی

فلسطین میں صیہونی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اسرائیلی فورسز کی بیہمانہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں واقع مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جہاں صیہونی فوجی ایک فلسطینی کا گھر تباہ کرنا چاہتے تھے جس پر الزام تھا کہ وہ ایک اسرائیلی شہری کے قتل میں ملوث ہے۔ آپریشن کے دوران سیکڑوں فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس پر اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ بھی کی جس کے باعث 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے کے حوالے سے لگائی گئی نئی پابندیاں بتائی جاتی ہیں۔ صرف اکتوبر میں ہی ان جھڑپوں میں 83 فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ اس دوران صیہونی افواج اپنے شہریوں پر حملوں کے الزام میں متعدد فلسطینوں کے گھر بھی مسمار کرچکی ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago