Categories: عالم اسلام

ویانا مذاکرات میں شام میں فوری جنگ بندی اور 6 ماہ عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق

19 ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں شام میں فوری جنگ بندی اور 6 ماہ کے دوران عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
گذشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے بد ترین دہشت گردی کے واقعے نے جہاں پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شام کی خانہ جنگی اور مہاجرین کے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے 19 ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت شام میں 6 ماہ کےدوران عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
مذاکرات کے بعد نیوز کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کی جانب سے شام میں عبوری حکومت کے قیام اور انتخابات کی تجویز دی گئی تھی جس پر غور کرتے ہوئے شام میں 6 ماہ کے دوران عبوری حکومت اور 18 ماہ میں انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی شام سے متعلق فیصلے کرتے ہوئے کہا کہ شامی مسئلہ کےمنفی اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں لہٰذا ویانا میں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات نے شام میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے فریقین نے شام میں 18 ماہ میں آئینی اصلاحات کرنے سمیت اسی مدت میں ہی الیکشن کرانے پر بھی اتفاق کر لیاہے۔ پیرس حملوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے بعد ہمارا عزم اور مضبوط ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان حملوں میں داعش ہی ملوث ہے۔
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑوں سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago