مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کی واپسی کے بعد مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
چودہ ہزار سے زیادہ انجینئر، ٹیکنیشنز اور مزدور چوبیس گھنٹے مطاف کے توسیعی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ پانچ ہزار فرزندان توحید کعب اللہ کا طواف کرسکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرونی حصے کو مسجد الحرام کی بالائی منزلوں سے ملانے والے پلوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ مطاف کی زیریں منزل، باب الفتح، باب العمرہ اور باب شاہ عبدالعزیز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ مسجد الحرام کے ان حصوں میں برقی میکینکی نظام، مرکزی ائیر کنڈیشننگ نظام، ہوا کے اخراج اور آمد، برقی قمقموں، آواز کے نظام، گھڑیالوں اور نگرانی کے کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسجد الحرام میں شاہ عبداللہ حرم توسیعی منصوبے کے تحت مزید جگہوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس پر نئی تعمیرات کی گئی ہیں جس کے بعد اب مسجد الحرام میں مزید قریباً پانچ لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔
اردو ٹائمز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید