Categories: عالم اسلام

مشرقِ وسطی میں لڑائی سے ایک کڑوڑ 37 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری لڑائی نے ایک کروڑ تیس لاکھ بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے ’تعلیم پر حملہ‘ یا ایجوکیشن انڈر فائر کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ شام، عراق، یمن اور لیبیا میں تقریباً نو ہزار سکول اب اس قابل نہیں رہے ہیں کہ وہاں درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔
یونیسف نے اپنی رپورٹ میں مشرق وسطی کے خطے میں سکولوں اور اساتذہ پر ہونے والے حملوں کے اعدادوشمار بھی اکٹھے کیے ہیں۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقی خطے میں یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر پیٹر سالاما نے کہا کہ ’پورے خطے میں بچوں کے اوپر لڑائی کے تباہ کن اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔‘
’بظاہر سکولوں کی عمارتوں ہی کو نقصان نہیں ہوا بلکہ یہ اثرات سکول جانے کی عمر والے بچوں کی پوری نسل میں محسوس کی جا سکتے ہیں کیونکہ اچھے مستقبل کے لیے اُن کی امیدوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔‘
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام، عراق، یمن، لیبیا اور سوڈان میں ایک کروڑ 37 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے ہیں اور یہ تعداد سکول جانے والی عمر والے بچوں کی مجموعی تعداد کا 40 فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کا خدشہ ہے کہ حالیہ کچھ ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 50 فیصد ہو جائے گی۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 کے دوران شام، عراق، لیبیا، فلسطین، سوڈان اور یمن میں 214 سکولوں پر حملے کیے گئے۔
مارچ 2011 سے شام میں ہر چار میں سے ایک سکول بند پڑا ہے اور تقریباً 20 لاکھ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
یونیسف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’طالب علموں، اساتذہ اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کا اغوا اور قتل اس خطے میں معمول کی بات ہے۔‘
’ہزاروں ٹیچرز نے خوف کی وجہ سے ملازمت ترک کر دی ہے اور بچوں کو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے اکثر کام کرنا پڑتا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق تعلیم کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچے کم عمری میں جنگجو بن رہے ہیں۔
یونیسف کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ خطے میں تعلیم کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے یونیسف کو رواں سال اضافی 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago