مصر: سید قطب، حسن البنا، القرضاوی کی کتب پر پابندی

اخوان فوبیا کا شکار مصر کی موجودہ فوج نواز حکومت نے اعتدال پسند مذہبی جماعت اخوان المسلمون کی صف اول کی قیادت کو پابند سلاسل کرنے کے بعد اب جماعت کے لٹریچر پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قاہرہ وزارت اوقاف ومذہبی امور نے اپنا ایک سابقہ حکم نامہ دوبارہ جاری کیا ہے جس میں مساجد کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اخوان رہ نمائوں حسن البناء، سید قطب شہید اور علامہ یوسف القرضاوی سمیت جماعت کے تمام رہ نمائوں اور انتہا پسند مذہبی لیڈروں کی کتب ممنوع قرار دیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت اوقاف کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ مساجد کو یہ حکم اس لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ حالیہ عرصے میں مساجد کے زیر انتظام چھوٹے کتب خانوں میں اخوان رہ نمائوں سید قطب، حسن البنا اور یوسف القرضاوی سمیت کئی دوسرے رہ نمائوں کی کتب کی بڑی تعداد ضبط کی گئی تھی۔ ان میں سے بعض کتب دوسرے مذہبی انتہا پسندوں کی تحریر کردہ بھی شامل تھیں جن میں جزیہ اور جہاد جیسے احکامات پر بحث کی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کو یہ خدشہ ہے کہ دلوں میں اترجانے والی اخوان کی تحریں نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کرنےاور انہیں انتہا پسندی کی طرف لے جانے کا موجب بن سکتی ہیں۔
وزارت اوقاف کے شعبہ امور دینیہ کے سربراہ الشیخ محمد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ تمام مساجد اور لائبریریوں کو ایک متعین فہرست جاری کی جائے گی جس میں ممنوعہ کتب کے نام درج کرکے یہ ہدایت دی جائے گی کہ ان کتابوں کو مساجد میں تقسیم کرنے سے منع کردیا جائے۔ اس کے باوجود اگر کسی کتب خانے میں ممنوعہ کتاب پائی گئی تو اس مسجد کی انتظامیہ کو جرمانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام مساجد میں کتابوں کے لیے الگ سے لائبریریاں نہیں ہیں۔ بعض مساجد میں 30 یا 40 قرآن پاک کے نسخے یا نماز روزہ کے مسائل سے متعلق چند ایک کتب ہوتی ہیں تاہم بعض بڑی مساجد جن میں جامع مسجد الفتح، النور، السیدہ زینب وغیرہ میں بڑے بڑے کتب خانے موجود ہیں۔

قاہرہ ۔ اشرف عبدالحمید

baloch

Recent Posts

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

12 hours ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 day ago

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی ممالک کی مذمت

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی…

1 day ago

کیا مصنوعی ذہانت سے اسلامی جواب اور فتویٰ لیا جا سکتا ہے؟

گذشتہ چند ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی سوالات کے جواب دینے میں مصنوعی…

5 days ago

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا: فلسطینی حکام

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر…

5 days ago

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

5 days ago