Categories: عالم اسلام

مصر کی عدالت کا سابق صدر مرسی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

مصر کی مقامی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی جیل توڑنے اور پولیس پر حملوں کے جرم میں سنائی جانے والی موت کی سزا کا حکم برقرار رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں عدالت نے ملک کے واحد سابق جمہوری صدر محمد مرسی کے خلاف جیل توڑنے اور پولیس حملوں پر دی جانے والی موت کی سزا برقرار رکھی ہے جب کہ اسی عدالت نے محمد مرسی کو ملک کی خفیہ اور حساس معلومات کو فلسطین میں حماس اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو دینے پر عمر قید کی سزا بھی سنادی۔
عدالت کے جج شبان الشامی نے اپنے فیصلے میں اخوان کے رہنما یوسف القرضاوی سمیت 100 دیگر افراد کی بھی موت کی سزا برقرار رکھی ہے ۔
واضح رہے کہ 2013 میں اس وقت کے مصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے ملک کی پہلی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر محمد مرسی اور اس کی جماعت اخوان المسلمون کے کئی رہنماوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ رواں برس اپریل میں محمد مرسی کو اپنے دور صدارت کے دوران مظاہرین پر تشدد کے الزام میں بھی 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago