روہنگیا مسلمانوں کی مدد،پاکستانی حکومت سرگرم

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے تجاویز دینے کے لئے وفاقی کابینہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز اور خصوصی مشیر طارق فاطمی شامل ہیں۔
اتوار کو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے پاکستانی کردار کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب، چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی ‘مجرمانہ خاموشی’ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پر خاموشی سے انسانیت کی علمبردار عالمی تنظیموں کے کردار اور ان کی افادیت پر سوال اٹھتے ہیں۔
انھوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون کی تنظیم، اسلامی دنیا اور دیگر طاقتوں سے پرجوش اپیل کی کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر اپنی آنکھیں بند نہ کریں۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اسے واقعات میں خاموشی اختیار کرنے سے ان مسلمان خاندانوں کے نوجوان عسکریت پسندوں کے جال میں پھنس سکتے ہیں۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago