نائیجیریا میں بوکو حرام سے نہ لڑنے پر 54 فوجیوں کو سزائے موت

نائیجیریا کی فوجی عدالت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوجی عدالت نے بوکو حرام سے لڑنے سے انکار کرنے پر 54 فوجیوں کو ملک سے غداری کے الزام میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ تمام فوجیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے بوکو حرام کی جانب سے چند ماہ قبل قبضہ کئے گئے 3 دیہاتوں کی واپسی کے لئے شدت پسندوں سے لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
دوسری جانب سزا پانے والے فوجیوں نے اپنے اوپر ملک سے غداری کے حوالے سے لگنے والے تمام الزامات کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بوکو حرام سے مقابلے کے لئے مطلوبہ مقدار میں اسلحہ اور بارود فراہم نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ستمبر میں بھی ملک سے غداری اور فوجی افسر کو قتل کرنے کے الزام میں 12 فوجیوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ بوکو حرام 2009 سے شمال مشرقی نائیجیریا میں حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے جس میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago