شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ نے اسدی فوج کے متعدد ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق النصرۃ محاذ نے گذشتہ سوموار کو شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع وادی الضیف اور الحامدیہ کے فوجی اڈوں پر قبضہ کیا تھا اور جمعہ کو انھوں نے فوج کے پینتیس ٹینکوں اور بیس آرمرڈ گاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ان گاڑیوں پر گولہ بارود بھی لدا ہوا تھا۔
آبزرویٹری نے قبل ازیں ایک اطلاع میں بتایا تھا کہ ان دونوں فوجی اڈوں پر النصرۃ محاذ اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں چوبیس گھنٹےمیں دو سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان میں ایک سو سے زیادہ شامی فوجی تھے۔النصرۃ محاذ کے جنگجوؤں نے کم سے کم ایک سو بیس فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان