گوانتامو میں قید سعودی جنگجو کی وطن واپسی

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند کی گوانتانامو کے حراستی مرکز سے اپنے ملک واپس کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 

العربیہ ٹی وی کے مطابق محمد الزھرانی کے نام سے مشہور جنگجو کیوبا کے جزیرہ گوانتانامو میں قائم بدنام زمانہ امریکی حراستی مرکز میں ان 142 القاعدہ جنگجوئوں میں شامل تھا جنہیں امریکی صدر براک اوباما نے اپنی مدت صدارت کے اختتام سے قبل دوسرے ملکوں میں بھیجنے اور جیل بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمدالزھرانی کی گوانتانامو حراستی مرکز سے رہائی سے قبل قیدیوں پر نظر رکھنے والی فالو اپ کمیٹی کی جانب سے اس کی وطن واپسی کی سفارش کی گئی تھی۔ الزھرانی کی واپسی صدر اوباما کی جیل کو بند کرنے کی کوششوں کی ایک کڑی سمجھی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ 44 سالہ سعودی محمد الزھرانی گذشتہ بارہ سال سے گوانتانامو میں قید تھا۔ گذشتہ اکتوبر تک اسے امریکی مفادات کے لیے سنگین خطرہ ہی قرار دیا جاتا رہا ہے۔ تاہم تین اکتوبر کو فالو اپ کمیٹی کی جانب سے اسے سعودی عرب واپس کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔

سعودی عرب کو واپس کیے جانے کے سے قبل امریکی محکمہ دفاع وخارجہ اور چھ مخلتف تحقیقاتی ایجنسیوں پر مشتمل فالو اپ کمیٹی نے اس کے امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہونے کے تاثر کی نفی کی اور کہا کہ اب وہ امریکا کے لیے خطرہ نہیں بن سکتا۔

وزارت دفاع کے مطابق سعودی جنگجو کو اس کے ملک کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بارے میں کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگجو محمد الزھرانی کی گوانتانامو جیل سے رہائی سعودی حکام سے اتفاق رائے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

العربیہ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago