Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا: خطیب اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ جب تک نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی اور نسلی تعصب پر مبنی پالیسی ختم نہیں ہوگی بیت المقدس میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں الشیخ عمرالکسوانی نے کہا کہ اسرائیل کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بیت المقدس، مغربی کنارے اور شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں شہری نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول میں پہنچے ہیں۔

الشیخ الکسوانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مسجدا قصیٰ میں عبادت کی غرض سے آنے کے لیے روکنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ جمعہ کی نماز سے قبل بھی صہیونی دشمن سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی نمازیوں کو جگہ جگہ روکنے کی پوری کوشش کی تاہم اس کے باوجود 40 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

درایں اثناء مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے قرب وجوار میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف نہ صرف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ نسل پرستی کے بدترین مظاہر دیکھنے کومل رہے ہیں۔ جب تک صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ سرگرمیاں اور دہشت گردی ختم نہیں ہوگی اس وقت تک بیت المقدس میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف بیت المقدس کے شہریوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے اور دوسری جانب خود فوج کے ذریعے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ فلسطینی شہریوں کو نمازوں کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ آمد سے روکا جا رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو نہایت ظالمانہ طریقے سے پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ معصوم فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں اور بندوق کی نوک پران کی املاک چھینی جا رہی ہیں۔ کیا ان تمام اقدامات کے ہوتے ہوئے بیت المقدس میں امن ہوسکتا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینیوں کا گھروں سے نکلنا اسرائیلی جارحیت کے مظالم کے خلاف رد عمل کا اظہار ہے۔ جب تک اسرائیل اپنے مظالم بند نہیں کرے گا اس و وقت تک بیت المقدس میں قیام امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

خطیب مسجد اقصیٰ نے تمام فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی تمام رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق برقرار رکھیں تاکہ قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے یہ اسرائیل کی جاگیر نہیں کہ وہ اس پر پابندیاں لگانے کی سازشیں کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago