روزانہ 80 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود عراق میں داعش کا اثرورسوخ برقرار ہے،امریکی وزیر دفاع

اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم “داعش” کے خلاف کارروائیوں پر روزانہ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں اس کے باوجود بیشتر علاقوں میں داعش کا اثر رسوخ برقرار ہے۔

دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکی کارروائی کے تین ماہ کی تکمیل پر امریکہ کے وزیرِ دفاع چک ہیگل نے کانگریس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روک دی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں جنگجوؤں کو پسپا بھی کیا گیا ہے، امریکی اور اتحادی افواج کے فضائی حملوں نے تنظیم کے قائدین اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اب بھی عراق اور شام کے بڑے حصے پر عسکریت پسند تنظیم کا اثرورسوخ باقی ہے۔
کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جیک ڈیمپسی نے کہا کہ دولتِ اسلامیہ کے پاس تقریباً 31 ہزار جنگجو ہیں جبکہ عراق میں اس وقت 1400 امریکی فوجی موجود ہیں اور مزید 1500 فوجی وہاں بھیجے جا رہے ہیں لیکن تاحال عراق میں موجود امریکی فوجی صرف مشاروتی اور تربیتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ امریکہ مزید پیچیدہ کارروائیوں میں عراقی افواج کی مدد کے لیے امریکی فوجی بھیجنے پر غور کر رہا ہے تاہم امریکی صدر براک اوباما فی الحال اس کے حق میں نہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے داعش کے خلاف مہم جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے مزید ساڑھے 5 ارب ڈالر جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago