Categories: مشرق وسطی

یمنی فوج اور حوثی شدت پسندوں میں جھڑپیں، 90 ہلاک

یمن میں علاحدگی پسند حوثی قبائل اور فوج کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

‘العربیہ’ کے نامہ نگار نے عسکری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز عمران شہر کے مشرق اور جنوبی علاقوں میں حوثی جنگجوؤں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں نوے افراد مارے گئے۔
میڈیکل ذرائع کے مطابق فوج کی ایک تازہ کارروائی میں 40 حوثی شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
عمران گورنری کے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اسپتالوں میں 20 حوثی جنگجوؤں کی میتیں اور 60 زخمی لائے گئے تھے۔ شام کو عمران کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں فوج کے جنگی طیاروں کی بماری سے پچاس افراد ہو گئے تھے۔
میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی کارروائی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں حوثی باغی زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں جگہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ فوجی آپریشن کے باعث عمران اور صنعاء کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہیں جس کے نتیجے میں تمام زخمیوں کا لوڈ چند اسپتالوں پر آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شورش زدہ ضلع عمران میں حوثیوں کے خلاف فوج کے کئی روز سے جاری آپریشن کے نتیجے میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔ فوج اور حوثیوں کے درمیان دو بدو لڑائی میں مارے جانے والے افراد کی میتیں کھلی سڑکوں پر پڑی ہیں۔
فوج کی کارروائی کے باوجود حوثی آس پاس کے علاقوں سے ضلع عمران کے وسط کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ گذشتہ روز یمنی فوج نے عمران گورنری کے مشرق اور جنوب میں حوثیوں کے کئی ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں باغیوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago