Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید، 3 زخمی

یہودی طالب علموں کی بازیابی کے لئے اسرئیلی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی مغربی پٹی کے قریب مہاجرین کے کیمپوں میں 3 اسرائیلی طالب علموں کی تلاش کے لئے آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جس کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد دودین شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے ایک ہفتہ قبل پراسرار طورپرلاپتا ہونے والے 3 یہودی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی سیکیورٹی فورسزکا فلسطین میں ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 270 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago