Categories: پاکستان

بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری انتقال کر گئے

بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری طویل علالت کے بعد 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

نواب خیر بخش مری کی طبیعت طویل عرصے سے ناساز تھی جب کہ برین ہیمبرج کے باعث انہیں علاج کے لئے  کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہی کومے میں چلے گئے۔ نواب خیر بخش مری 1928 میں بلوچستان کے علاقے کوہلو میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان کے طاقتور قبیلے ’’مری‘‘ سے تھا جس کے وہ سردار بھی رہے، 1960 کی دہائی میں نواب خیر بخش جارحانہ سیاستدان کے طور پر مشہور ہوئے اور بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے رہے جس کے باعث انہیں ’’شیر بلوچستان‘‘ بھی کہا گیا۔
1970 کے انتخابات میں نواب خیر بخش مری نے قومی  اور صوبائی اسمبلی کی نشتسوں پر کامیابی حاصل تاہم بعد میں وہ قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہوگئے، انتخابات کے بعد نواب خیر بخش مری کے ساتھی غوث بخش بزنجو گورنر اور سردار عطااللہ مینگل وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے لیکن 2 سال کے بعد ہی ان کی حکومت کو برطرف کرکے نیپ پر پابندی عائد کردی گئی اور نواب خیر بخش مری سمیت نیپ کی قیادت کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
حکومت کے خلاف سازش کے مشہور مقدمے حیدرآباد سازش کیس سے رہائی کے بعد نواب خیر بخش مری نے مزاحمتی تحریک کا اعلان کیا اور اپنے قبیلے کے ساتھ افغانستان منتقل ہوگئے بعد ازاں وہ جنرل ضیاالحق کے دور میں افغانستان سے واپس آئے لیکن انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
نواب خیربخش مری کے 6 صاحبزادوں میں سے چنگیز خان مری کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ اس وقت صوبائی وزیر آبپاشی ہیں، 4 صاحبزادے گزن مری، حیربیار مری، مہران مری اور حمزہ مری بیرون ملک جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ایک بیٹے بالاچ خان مری کو 2007 میں افغان بارڈر کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔
نواب خیر بخش مری کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیر بخش مری پوری زندگی بلوچ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہے اور آخری سانس تک اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا لیکن ان کے انتقال سے ملک بڑے رہنما سے محروم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago