دارالعلوم زاہدان کے سالانہ اجلاس کا آغاز

ایرانی اہل سنت کے عظیم ترین دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے سالانہ اجلاس اور تقریب دستاربندی کا باقاعدہ آغاز آج انتیس رجب(انتیس مئی دوہزارچودہ)کو ہوگیا۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالعلوم زاہدان کی 23ویں تقریب ختم صحیح بخاری ودستاربندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق آج 7:30 کو ہوگیا۔ ایران کے مختلف شہروں اور صوبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد سنی علمائے کرام، طلبہ، عمائدین اور عام شہریوں کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کے لیے جامعہ کے قریب مرکزی عیدگاہ میں اکٹھی ہوچکی ہے۔
مذکورہ تقریب کو ایرانی اہل سنت کا ’سب سے بڑا اجلاس‘ کہاجاسکتاہے جس میں دولاکھ کے قریب حضرات وخواتین شرکت کرتے ہیں۔
اس اجلاس میں اہل سنت کی کی سرکردہ شخصیات اور علمائے کرام کے علاوہ بعض صوبائی حکام بھی شرکت کرتے ہیں۔
 تئیسویں تقریب دستاربندی دارالعلوم زاہدان آج رات اختتام پذیر ہوگی۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago