Categories: پاکستان

ڈرون حملوں کا 61 فیصد نشانہ رہائشی گھر رہے، رپورٹ

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دس سالہ مہم کے دوران دیگر اہداف کی بجائے رہائشی گھروں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

نیویارک کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رہائشی عمارت امریکی ڈرون حملوں کا اکثر نشانہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اکسٹھ فیصد ڈرون حملوں کا نشانہ رہائشی گھر رہے ہیں. 380 سے زائد حملوں میں کم از کم 132 رہائشی گھر تباہ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارتوں پر کئے گئے ان ڈرون حملوں میں ہلاک ہونیوالے پندرہ سو سے زائد افراد میں سے 222 عام شہری تھے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لوگ ایسی عمارات میں ر ہتے ہیں. جنہیں کمپاوئنڈز کے طور پر بیان کیا جاتا ہے اور ایک کمپائونڈ میںکئی خاندان رہتے ہیں جن میں بھائی اور فرسٹ کزنز وغیرہ شامل ہوئے ہیں کمپائونڈ میں یہ لوگ اپنا اپنا حصہ الگ الگ کرتے رہتے ہیں. رپورٹ کے مطابق کمپائونڈ آدھے ایکڑ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کمپائونڈ میں اکثر پچاس سے زائد لوگ رہتے ہیں. رپورٹ کے مطابق جب ڈرون حملوں کا ان رہائشی عمارت کو ہدف بنایا جاتا ہے تو عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ حملے میں ایک عسکریت پسند کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حقیقت میں یہ ایک رہائشی گھر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی انسداد دہشتگردی آپریشن غیر قانونی اور غیر موثر ہیں۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago