عرب ویب سائٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک کانفرنس کے اختتام پر علامہ یوسف القرضاوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالفتاح السیسی نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اور پھر اقتدار پر قابض ہوگئے، ایسے امیدوار کو ووٹ دینا حرام ہے اس لئے مصری عوام ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس اقدام کے حامی ہیں جو مصر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کا مخالف اور اس سلسلے میں تمام کوششوں کو مجتمع کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی مصری نژاد عالم دین ہیں، تاہم ان کے پاس اس وقت قطری شہریت ہے۔ وہ عرب دنیا میں اخوان المسلمون کے پرجوش حامی سمجھے جاتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر میں تعینات اپنے سفرا کو واپس بلالیاتھا۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان