Categories: مشرق وسطی

حلب پر فضائی حملوں میں 90 شامی جاں بحق

شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے فضائی حملوں میں نوے سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں سے انتیس افراد اس شہر کے صرف ایک علاقے میں بمباری میں مارے گئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ حلب کے جنوبی علاقے فردوس میں اتوار کو بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت انتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شہر کے ایک اور علاقے بائدین میں بیرل بم برسائے ہیں۔ان کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایک اور گاؤں جبورین پر بیرل بم کے حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔
درایں اثناء شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی اطلاع کے مطابق دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے صالحہ میں مارٹروں کے حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔سانا نے ”دہشت گردوں” پر اس مارٹر حملے کا الزام عاید کیا ہے۔شام کا سرکاری میڈیا اور حکومت باغی جنگجوؤں کو دہشت گرد قرار دیتی چلی آرہی ہے۔
شام میں مارچ 2011ء سے صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی مزاحمتی تحریک اور اس کے نتیجے میں خانہ جنگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔
شام میں خونریز تنازعے کا آغاز مارچ 2011ء میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں سے ہوا تھا لیکن اسدحکومت کی جانب سے ان پُر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے مہابا استعمال کے بعد عوامی مزاحمتی تحریک تشدد کا رخ اختیار کر گئی تھی اور مکمل خانہ جنگی بن گئی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago