امریکی خاتون نے ہیلری کلنٹن پر جوتا اچھال دیا

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی امریکی حکمرانوں کو اکثر عوام کے غیظ و غضب سے بچانے میں ناکام رہتے ہیں۔

سابق صدر جارج بش کے بعد اب سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی ایک تقریب میں ایک خاتون نے جوتا اچھال دیا۔ دونوں واقعات میں فرق یہ ہے کہ صدر بش کو عراق میں جوتا پڑا جبکہ ہیلری پر اس کے اپنے ملک میں جوتے سے حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔ جبکہ دونوں کی قدر مشترک یہ کہ دونوں نے اس پر مزاحیہ پیرائے میں رد عمل ظاہر کیا۔
امریکی ٹی وی کے ایک نیوز بلیٹن میں فوٹیج نشر کی جس میں ریاست لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران خاتون کو ہیلری کلنٹن کی جانب جوتا پھینکتے دکھایا گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلری کلنٹن لاس ویگاس میں”فضلے کی ری سائیکلنگ انڈسٹری” کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال میں داخل ہو رہی تھیں۔
خاتون کا پھینکا گیا جوتا 66 سالہ ہیلری کو نہیں لگا بلکہ ان کے سر سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے سے گذرا، تاہم انہوں نے اس پر کسی برہمی کا اظہار کرنے کے بجائے مزاحیہ پیرائے میں ٹال دیا۔ انہوں نے مزاقا کہا کہ “میرا نہیں خیال کہ کانفرنس کے منتظمیں اپنے مہمانوں کا ایسے بھی استقبال کرتے ہیں”۔ اس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
جوتا دیکھ کر بھی انہوں نے تجاھل عارفانہ سے کام لیا اور کہا کہ پتا نہیں کسی نے میری طرف کوئی چیز پھینکی ہے۔ بعدا ازاں پولیس نے جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

52 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago