Categories: عالم اسلام

مراکش کی حکومت کا مساجد کو60 فیصد کم بجلی استعمال کرنے کا حکم

مراکش کی حکومت نے  توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ملک بھر کی مساجد کو بجلی کا استعمال 60 فیصد کم کرنے کا حکم دیا ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق مراکش میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے سرکاری حکام نے بجلی کے استعمال کو مدنظر رکھنے کے لئے نئی پالیسی تیار کی ہے، جس کے تحت مساجد اور دیگر عوامی اداروں میں بجلی کا استعمال نصف سے بھی زیادہ کم کیا جائے گا، اس حوالے سے وزارت برائے مذہبی امور اور پانی و بجلی کے حکام کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے ایک مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کیا۔
معاہدے کے تحت عوامی اداروں میں بجلی کا استعمال 30 جبکہ مساجد میں یہ استعمال 40 فیصد پر لایا جائے گا۔ جس کے لئے مساجد میں زیادہ بجلی خرچ کرنے والے بلب ہٹا کر ان کی جگہ انرجی سیور ٹیوب لائٹس لگائی جائیں گی اور مساجد کو شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے مطابق شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کے عام اور کمرشل استعمال کا مساجد سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
اس موقع پر مراکش کے وزیر برائے مذہبی امور احمد التوفیق کا کہنا تھا کہ  اسلام ہمیں اسراف کی اجازت نہیں دیتا لیکن ہمیں یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ وسائل کے غیر ضروری استعمال میں مسلمان بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال ملک بھر میں قائم 15 ہزار مساجد ے بجلی کے واجبات کی مد میں 48 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم ادا کر رہی ہے۔ اگر ہم مساجد میں توانائی کی بچت کریں گے تو اس سے دوسرے شعبوں میں بھی بچت کی راہ ہموار ہو گی۔
واضح رہے کہ مراکش میں گیس اور تیل جیسے قدرتی وسائل کی عدم موجودگی کے باعث توانائی کی ضرورت دوسرے ممالک سے حاصل کردہ گیس اور تیل کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago