Categories: مشرق وسطی

عراق: بم دھماکوں اور پر تشدد واقعات میں37افراد ہلاک، درجنوں زخمی

عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 37 افراد جاں بحق اور70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

فرقہ وارانہ کارروائیوں پر عراقی وزیراعظم سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کیخلاف بھڑک اٹھے، ان ممالک پر جہادیوں کو امداد دینے اور پرتشدد کارروائیوں کا الزام لگا دیا۔ شیعہ اکثریتی شہر الصدر سٹی میں موٹر سائیکل مارکیٹ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے دھماکے میں27 افراد جاں بحق اور40 زخمی ہو گئے، اسی شہر میں کار بم دھماکے میں بھی ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ بغداد کے جنوبی علاقے مشاحادہ میں گشت کرنیوالے فوجیوں کے قریب کار بم دھماکے میں 2 فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ادھر شرقت میں القاعدہ مخالف حکومتی ملیشیا سہوا کے اہلکاروں کے قریب بم دھماکے میں 2 جنگجو جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ تزخرماتو میں پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔ صوبے کرکوک میں القاعدہ شدت پسندوں سے جھڑپوں میں 3 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ القاعدہ سے منسلک سنی جنگجو شیعہ حکومت کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عراق میں ایک سال کے دوران فرقہ وارانہ فسادات میں شدید تیزی دیکھی گئی ہے۔عراقیہ سرکاری ٹی وی کے ایک انٹرویو میں ان تازہ پرتشدد واقعات پر عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے ہمسایہ ملک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ان جہادی گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، وزیراعظم مالکی نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کچھ ممالک تو اپنے ہاں القاعدہ تنظیم آئی ایس آئی ایل کی موجودگی نہیں چاہتے لیکن وہ اس تنظیم کی عراق میں موجودگی چاہتے ہیں تاکہ فرقہ وارانہ تشدد بڑھایا جائے، ہم آئی ایس آئی ایل کی تفصیلات سے آگاہ ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ اس تنظیم کے کن ریاستوں سے تعلقات ہیں جہاں سے ان کو فنڈ مہیا کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلوجہ کے کچھ نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کا قبضہ ہے تاہم فلوجہ کے سوا پورا انبار صوبہ حکومتی کنٹرول میں ہے، خدا شاہد ہے کہ اس تشدد کا ایک دن خاتمہ ضرور ہوگا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago