Categories: مشرق وسطی

مصر کے عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی مستعفی

مصر میں فوج کے حمایت یافتہ عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی مستعفی ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ ابراہیم ملہب وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حازم الببلاوی نے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عبوری کابینہ کے اجلاس میں اپنے مستعفی ہونے  کا اعلان کیا۔ مصر کے سرکاری ذرائع نے بھی حازم الببلاوی کے استعفے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد دعوی کیا جارہا ہے کہ عبوری حکومت میں ہاؤسنگ کے وزیر ابراہیم ملہب ان کی جگہ نئے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔
مصر کے سرکاری اور صحافتی حلقے عبوری وزیر اعظم کے استعفے کو 2 ماہ بعد ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں، اس سے قبل نائب صدر محمد البرادعی نے عبوری حکومت قائم ہونے کے محض ایک ہی ماہ بعد استعفی دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں مصر کی فوج نے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکموت کا تختہ الٹ دیا تھا، اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتح السیسی اب فیلڈ مارشل بن گئے ہیں ،اور اب وہ  متوقع طور پر صدارتی امیدوار بھی ہوں گے ۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago