Categories: مشرق وسطی

شام: اسلام پسندوں نے اہم گاوں کا کنٹرول حاصل کر لیا، 25 ہلاک

اسلام پسند عسکریت پسندوں نے بشارالاسد کی افواج سے وسطی صوبے ہاما کے گاوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس گاوں پر قبضے کا مقصد شمالی شام سے دمشق تک مواصلاتی نظام اور سپلائی کو منقطع کرنا ہے۔

شام کیلیے قائم آبزرویٹری کے مطابق اسلام پسندوں نے گاوں پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے مان نامی بستی میں 25 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک کیے گئے افراد کی اکثریت بشارالاسد کے حامی فوج سے وابستہ تھے۔
دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کے ہلاک شدگان کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی۔ اسلام پسندوں نے ان افراد کو جنیوا ٹو کے سلسلے میں مذاکرات کے آغاز کے موقع پر ہلاک کیا ہے ۔
واضح رہے مان کے رہائشی جو کہ شمالی اور جنوبی شام کو ملانے والی شاہراہ کے مشرق میں آٹھ کلو میٹر تک پھیلی آبادی بشارالاسد کے اپنے قبیلے سے تعلق رکھتی ہے۔
سماجی بہبود کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں یہ پہلی کارروائی نہیں ہے بلکہ تین برسوں کے دوران متعدد بار اس طرح کی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اسے اس امر پر افسوس ہے کہ اس نے عالمی برادری اور حتی کہ ان لوگوں کی طرف سے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار نہیں سنا جو جنیوا مذاکرات کا حصہ ہیں۔
اس واقعے کے بارے میں جاری کردہ ویڈیو فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ اسلامی عسکریت پسند میونسپل کمیٹی کی عمارت کے اوپر نماز ادا کر رہے ہیں۔
شام سے متعلق انسانی حقوق کی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے پہلے خواتین اور بچوں کو علاقے سے نکال لیا گیا تھا۔ جبکہ شامی فوج سے متعلق 20 اہلکار اس علاقے میں ہفتے کے روز ہی مارے جا چکے تھے۔
اتوار کے روز صوبہ ہاما کے ایک دیہاتی علاقے میں 12 باغی بھی مارے گئے ہیں۔ واضح رہے تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر شام میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago