Categories: پاکستان

پشاور: تبلیغی مرکز میں دھماکہ، 7 جاں بحق، 55 زخمی

پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکا کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز کے اندر دھماکا ہوا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکز میں واقع مسجد میں مغرب کی نماز ہو رہی تھی لوگ جمع تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے والے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 55 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو مستقل طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہد حنیف کے مطابق آج جمعرات کی وجہ سے تبلیغی مرکز میں متعدد علاقوں سے تبلیغی ٹیمیں آئی ہوئی تھیں۔ مغرب کی نماز کی ایک رکعت ہوئی تھی کہ بم دھماکا ہو گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ شبِ جمعہ کیلئے تبلیغی مرکز میں خصوصی اجتماع کیلئے مختلف علاقوں سے تبلیغی ٹیمیں آ کر قیام کرتی ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا خودکش ہو سکتا ہے۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago